پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

فوٹو: ہم نیوز


پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

آپریشن کے دوران زیر تعمیر مکان دوخود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برامد کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گئی تھی۔

نامعلوم دہشت گرد چھاپے سے قبل روپوش ہوگئے جنہوں نے زیر تعمیر مکان میں بڑی مقدار میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا۔

مواد میں دو خودکش جیکٹس کے علاوہ 4 دستی بم،4 کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گروپ نے شہر میں تباہی کے لئے بارودی مواد تیار کر رکھا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کو گروپ کا سراغ مل گیا ہے جو بہت جلد قانون کے گرفت میں  آئے گا۔

قبل ازیں9 جون2020 کو بھی  پولیس نے پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام، جماعت الاحرار اور داعش سے بتایا گیا تھا۔ چار دہشت گردوں کو پولیس مقابلہ کے بعد حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ان کی نشاندہی پر مزید چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے چار دستی بم، کلاشنکوف اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریب کاری میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل اور ایک موٹر کار بھی برآمد کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق زیر حراست دہشت گرد 14 جنوری اور 23 فروری کو کارخانو چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے، یکم مئی کو متنی میں تاجروں کے گھر اور بھٹہ خشت پر ہینڈ گرنیڈ حملےاور 10 مئی کو بھانہ ماڑی میں حملے کی کارروائیاں کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں