پرنس ہیری اور میگھن نے انوکھا ذریعہ روزگار ڈھونڈ لیا

پرنس ہیری اور میگھن نے انوکھا ذریعہ روزگار ڈھونڈ لیا

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری اور میگھن مارکل عوامی تقریباب میں تقریر کے ذریعے ہزاروں ڈالرز کمانے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ ہفتے’ہیری واکر ایجنسی‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ شاہی جوڑا ایک تقریر کا ایک ملین ڈالر یعنی پندرہ کروڑروپے معاوضہ لے گا۔

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سابق شاہی جوڑا نے ایک اسپیکنگ انگیجمنٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور میگن مارکل بطور ماڈریٹر مباحثوں میں شرکت اور کلیدی تقاریر کرینگے، جبکہ وہ تجارتی تنظیموں، کارپوریشنز اور کمیونٹی فورمز سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ کے پریمیئر میں شہزادہ ہیری اور میگھن بھی مدعو

دنوں میاں بیوی مختلف تقریبات میں اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل، دماغی صحت، نسلی انصاف ، خواتین کے حقوق اور ماحول کو درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔

ایجنسی ایک اسپیکنگ ایجنسی  ہیری واکر ہے جو دنیا کے بہترین موٹی ویشنل اسپیکرز یعنی حوصلہ افزائی بڑھانے والی مشہور شخصیات کے ساتھ معاہدے کرتی ہے جو باراک اور مشعل اوباما، ہیلری اور بل کلنٹن اور اوپرا وِنفرے جیسی شخصیات کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے۔

اس نئے معاہدے سے شاہی جوڑے کے دوبارہ پبلک سروس میں واپسی ہوئی ہے، جہاں یہ دونوں آخری بار اس سال مارچ میں اس وقت نظر آئے تھے جب ویسٹ منسٹر ایبے میں کامن ویلتھ ڈے سروس کی تقریب ہوئی تھی۔ اگرچہ شہزادہ ہیری اور میگھن خاندان سے الگ ہونے کے بعد لاس اینجلس منتقل ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود دونوں لندن میں ہونے والے مختلف انسانی فلاح وبہبود کے کاموں میں اب بھی سرگرم رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں