چاند کیلئے کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کریں اور انعام پائیں


امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند  کے لیے کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالرز کے انعامات کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابقجو شخص چاند پر کام کرنے والا کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرے گا، اسے 35 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ ناسا نے کہا ہے کہ چاند پر ٹوائلٹ کا تصور پیش کریں اور 35 ہزار ڈالرز پائیں۔

ناسا کے مطابق انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو سب سے بہترین ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنائے گا جبکہ دوسرے نمبر والے کو 10 ہزار اور تیسرے نمبر والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے یہ اعلان خلابازوں کی سہولت کےلیے کیا گیا ہے تاکہ انہیں خلا میں بھی گھر جیسی سہولیات میسر آسکیں۔

ناسا کے مطابق جو شخص چاند کے لیے کمپیکٹ ٹوائلٹ کا ڈیزائن تیار کرے گا اسے 35 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا تاہم بیت الخلا کو ناسا کے فراہم کردہ اصولوں کے مطابق ہی تیار کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکی خلائی ادارے ناسا نے جدید ترین وینٹی لیٹر تیار کرلیا

امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ چاند کے لیے تیار کیے جانے والے ٹوائلٹ کا ڈیزائن 4 اعشاریہ 2 کیوبک فٹ سے بڑا نہ ہو۔  ٹوائلٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو امریکہ میں پہلی بار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت انسان کو خلا میں بھیج دیا گیا تھا۔ دو خلا نورد اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

ناسا کے خلا باز  ڈگ ہرلی اور باب بیہنکن گرینیج پرائیویٹ خلائی گاڑی سے مشن پر روانہ ہوئے تھے اورسپیس ایکس ناسا کے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی تھی۔

سنہ 2011 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب امریکہ اپنے خلابازوں کو آئی ایس ایس پر پہنچانے کے قابل ہوا۔


متعلقہ خبریں