ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

فوٹو: فائل


تہران: ایران نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت درجن سے زائد امریکی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کر لی۔

الجزیرہ کے مطابق بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے پر امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ایران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے کہا ہے کہ امریکی صدر سمیت 30 امریکی حکام پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ایران کی امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

انہوں نے امریکی صدر کے علاوہ کسی بھی دوسرے امریکی حکام کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ٹرمپ  کی صدارت کے خاتمے کے بعد بھی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا تھا۔  جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے وقت نشانہ بنایا گیا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اس حملے کے جواز میں کہا تھا کہ جنرل سلیمانی عراق میں امریکی سفارتکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی فوجیں سینکڑوں امریکیوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے رد عمل میں سعودی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بین الاقوامی میڈیا کو بتایا تھا کہ امریکہ نے اس کارروائی سے قبل سعودی حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں