بھاشا ڈیم پراجیکٹ سیکیورٹی: گلگت بلتستان اسکاؤٹس ونگ کا قیام

بھاشا ڈیم پراجیکٹ سیکیورٹی: گلگت بلتستان اسکاؤٹس ونگ کا قیام

گلگت بلتستان: دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ پرسیکیورٹی انتظامات کے لیے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ونگ کا قیام عمل میں آیا ہے۔

واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ونگ کے قیام کے لیے واپڈا اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

واپڈا کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

13 مئی 2020 کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

دیامربھاشاڈیم کی تعمیر پر کام بہت جلد شروع ہوگا، وزیراعظم کو بریفنگ

وفاقی وزارت برائے آبی وسائل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 442 ارب روپے کا ڈیم پارٹ کا ٹھیکہ پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ہونے والے معاہدے پر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بشیر نے دستخط کیے جب کہ پاور چائنا کی جانب سے معاہدے پر چینی کمپنی کے نمائندے کے دستخط ہوئے تھے۔

دیا مر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پانچ دہائیوں کے بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کا بڑا دن ہے۔

دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے پیشکش موصول

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے۔

فیصل واوڈا نے بتایا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی اور 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی۔


متعلقہ خبریں