آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین

کشمیر: چین کی عسکری قیادت نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کو روکا، اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دیر پا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا، قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے۔

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ را فنڈڈ دہشت گردوں کے طریقوں سے مماثلت رکھتا ہے

خیال رہے کہ آج صبح دہشت گردوں نے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا تاہم پولیس اور سیکیورٹی گارڈز نے حملہ ناکام بنایا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز سے فائرنگ کے تبادلے میں تمام چار حملہ آور مارے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پولیس سب انسپکٹر سمیت6 افراد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ فائرنگ سے4 سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری بھی شہید ہوا۔

ایک پولیس سب انسپکٹر محمد شاہد اور چار سیکیورٹی گارڈز شہید ہوئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد شہری بھی زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر محمد شاہد، پولیس کانسٹیبل سعید اکرم اور سیکیورٹی گارڈ افتخار فضل شہید ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں