’ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ‘

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی پنجاب کے صدر اور وفد  سے ملاقات کے دوران کہی ۔

ملاقات میں سیاسی معاملات اور جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، سیکریٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کو نظر انداز کیا، سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کو ذاتی تشہیر کے منصوبوں پر خرچ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کسی دوسرے منصوبے یا شہر کو منتقل نہیں کیے جا سکتے۔


متعلقہ خبریں