پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کےلئےکرایوں میں کمی کی گئی ہے جس کا آج سے ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں کے معاملے کے حوالے سے وضاحت پیش کی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی تا اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 22 ہزار826 روپے سے شروع ہو رہا ہے جبکہ کراچی تا پشاور کا یک طرفہ کرایہ 22 ہزار108 روپے سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا لاہور یا اسلام آباد کایک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 14،448 روپے سے شروع ہو رہا ہے۔

پی آئی اے کا جزوی فلائٹ آپریشن بحال، وزیراعظم نے اجازت دیدی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ کی بکنگ براہ راست پی آئی اے کے دفاتر یا ویب سائٹ سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں