طلبہ کو اسکالر شپ دینے کی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شاندار کارکردگی والے طلبہ کو اسکالر شپ دینے کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔

ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر غور، تجاویز طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو دی جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو یہ ہدایت بھی کی کہ طلبہ کو اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کرانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ کو دینی اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ہفتے قبل 22 جون 2020 کو اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے تمام صوبوں کے مدارس اور نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں بتایا تھا کہ اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور پر وزارت صحت کے ساتھ اہم میٹنگ رکھی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا تھا کہ اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لینے کے دوران این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو پیش نظر رکھ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے واضح طور پر کہا تھا کہ حکومت پاکستان کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت جاری ہے۔

کورونا: برطانوی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا

برطانیہ میں اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن 9 جون کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں