حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کا ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا

حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کا ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کا ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

‘متوازن بجٹ’ پیش کرنے پر بلاول کی وزیراعلیٰ سندھ کو شاباش

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کوئی وفاقی ٹیکس جمع نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس جمع کرکے دیں پھر اُسی میں سے انکم ٹیکس کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرایکسائز ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاق کو آگاہ کریں۔

ٹیکس وصولی کے حوالے سے وفاق اور حکومت سندھ میں گزشتہ ماہ بھی تنازع پیدا ہوا تھا۔

وفاق بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبے بھی شامل کرے، مراد علی شاہ

وفاق کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ریونیو بورڈ کو وفاقی اداروں سے سروسز ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا۔

سال رواں کے ابتدا میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں۔

وفاقی بجٹ میں سگریٹ، انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح طور پراس وقت کہا تھا کہ اگر فنڈز واپس نہیں دیے گئے تو حکومت سندھ وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں