برطانوی شہر لیسٹر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

برطانوی شہر لیسٹر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

لندن: برطانوی حکومت نے لیسٹر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی سیکریٹری صحت کا اس بابت کہنا ہے کہ لیسٹر میں غیر ضروری دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ تعلیمی اداروں کو بھی جمعرات سے بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام انتہائی مجبوری کے علاوہ باہر نہ نکلیں۔ لیسٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد برطانیہ کا 10 فی صد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد اموات

گزشتہ روز برطانوی حکومت نے لیسٹر شائر شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور کرنا شروع کیا تھا۔

برطانوی حکام کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کے باعث کیا گیا۔ لیسٹر شائر میں 650 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے لاک ڈاوَن پرغور کی تصدیق کی تھی جب کہ شہریوں نے اس فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ اب بھی زیادہ تر لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ وائرس ابھی تک پھیل رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کی وبا جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’برطانیہ کورونا کی دوسری لہر کیلیے تیار رہے‘

انہوں نے کہا کہ سب خواہش مند ہیں کہ یہ وبا ختم ہو جائے اور زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہو جائے مگر سچائی اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ مہلک وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے حالانکہ عالمی سطح پر کئی ممالک نے اس ضمن میں کوشش کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوماور نے اعتراف کیا کہ اس سلسلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ یہ وبا زیادہ پھیل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں