ن لیگ کا وزیراعظم سے اعتماد کا دوبارہ ووٹ لینے کا مطالبہ


اسلام آباد: قومی کی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران ایوان سے  اعتماد کا ووٹ لیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جان لے عددی برتری ختم ہوتے دیر نہیں لگتی، عمران کا وزیراعظم رہنا ملک پر بھاری ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، اعتماد کا دوبارہ ووٹ لیں۔

انہوں نے کہا، بجٹ منظوری میں مطلوبہ اکثریت نہ لینے والوں کو حق حکمرانی نہیں۔ ئینی، پارلیمانی اور قانونی طور پر عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، جو حکومت مالیاتی بل کی منظوری میں مطلوبہ اکثریت نہ دکھا سکے اسے حق حکمرانی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ایک سو ساٹھ ووٹ ثبوت ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

بجٹ پر ووٹنگ ثبوت ہے کہ قومی اسمبلی میں 172 ارکان کی اکثریت حکومت کو حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنے ارکان کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں، عوام پہلے ہی عمران صاحب پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں، عمران خان اعتماد کا دوبارہ ووٹ لیں۔

آئینی، پارلیمانی اور قانونی طور پر عمران صاحب آپ وزیراعظم نہیں رہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو حکومت مالیاتی بل کی منظوری میں مطلوبہ اکثریت نہ دکھا سکے، دستور کے تحت اسے حق حکمرانی نہیں۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتنی کوششوں کے باوجود 160 ممبران ہی اکٹھے کر سکی جو سادہ اکثریت سے بھی کم ہے۔

تحریک انصاف کے 22 ممبران رابطے میں ہیں اگر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ ووٹ نہیں کریں گے۔  انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی ملٹی پارٹی کانفرنس ہورہی ہے جس میں بڑے فیصلے کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں