بھارت مجھے اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، نیپالی وزیراعظم


کھٹمنڈو: نیپالی وزیر اعظم  کے پی اولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہٹانے کے منصوبے پر عمل پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالا پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

بھارت نے روایتی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ یہ اس کے علاقے ہیں اور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں ممالک کے تعلقات خراب کر دیے ہیں۔

دوسری جانب سابق فرانسیسی وزیر اعظم کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوائس فلون کو 4 لاکھ 23  ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فرانسوائس فلون پر 10 سال کے لیے انتخابات لڑنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں برطانوی شہر لیسٹر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر فرانسوائس فلون، ان کی اہلیہ پینیلیپی اورساتھی مارک جیلوڈ مجرم قرار دیے گئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر اعظم پر کسی خدمت کے بغیر بیوی، بچوں اور ساتھی کو لاکھوں یوروز تنخواہ  دینے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں