توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

نیب کا موقف ہے کہ آصف علی زرداری قرض لے کر معاف کرانے کے اس مقدمے میں بطور صدر اثرانداز ہوئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

جج محمداصغرعلی توشہ خانہ ریفرنس سےمتعلق کیس کی سماعت کی اور آصف علی زرداری کی جانب سے  وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل آصف علی زرداری کی جانب سے حاضری سے استنیٰ کی درخواست دی جس کو مسترد کر دیا گیا۔

فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ آصف زرداری کے وارنٹ جاری نہ کیےجائیں وہ  آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سینئر وکیل عدالت میں بیان حلفی دے رہا ہوں، یہ بڑی بات ہوتی ہے۔ آصف زرداری سابق صدر پاکستان ہیں وہ کہیں بھاگ نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیںسابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ میں نے اب آرڈر کر دیا ہے وہ اب واپس نہیں ہو گا۔ عدالت نے آپ سے ایڈریس مانگ کراس پر سمن جاری کیا تھا لیکن وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

نیب نےنوازشریف کوسمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ عدالت آگاہ کیا گیا کہ نوازشریف برطانیہ میں ہیں اور انہیں دفترخارجہ کےذریعے وارنٹ بھیجے گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق صدر آصف علی زردای کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔

آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں اورگاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے  کی۔

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں