حکومت پانچ  نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ  نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت ہٹانے کے نمبر ہوتے تو آج لے آتے۔

یہ  بھی پڑھیں: ن لیگ کا وزیراعظم سے اعتماد کا دوبارہ ووٹ لینے کا مطالبہ

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے بجٹ پاس نہ ہونے کے دعوے کہاں گئے؟ اپوزیشن لیڈر کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پہلے سے زائد ووٹ لئے۔ اپوزیشن 8 سے 9 لوگوں کا فائدہ چاہتی ہے اور کچھ نہیں۔

پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزرا کے اختلافی بیانات پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کچھ وزیروں کو شاید تفصیلات پتہ نہیں ہیں اور کچھ اعتراف نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم غلط فیصلے کرنے پر ایوان میں آ کر معافی مانگیں، بلاول بھٹو

دوسری جانب پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں ہی میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتنی کوششوں کے باوجود 160 ممبران ہی اکٹھے کر سکی جو سادہ اکثریت سے بھی کم ہے۔

تحریک انصاف کے 22 ممبران رابطے میں ہیں اگر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ ووٹ نہیں کریں گے۔  انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی ملٹی پارٹی کانفرنس ہورہی ہے جس میں بڑے فیصلے کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں