کشمیرکےآبادیاتی ڈھانچےکوتبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کیخلاف وزیراعظم متحرک

5جنوری: اقوام متحدہ کے ادھورے عہد کی یاددہانی کا دن

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کشمیرکےآبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ 25ہزار بھارتیوں کوکشمیرکا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرناغیرقانونی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرکےآبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی شہریوں کوکشمیرکا ڈومیسائل جاری کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نےاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےرابطہ کیا ہے اوردنیا کےدیگررہنماؤں سے بھی رابطے کررہا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دنیا بھارت کو کشمیروں کے حقوق غصب کرنے سے روکے۔ بھارت کےاقدامات جنوبی ایشیا کے امن وسلامتی کےلیےخطرہ ہیں۔

بھارت نے پہلےغیرقانونی طورپرمقبوضہ کشمیرکواپنےساتھ شامل کیا، بھارتی اقدام عالمی سطح پرکشمیریوں کے تسلیم شدہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں، جب بھی پاکستان استحکام کی جانب بڑھتا ہے یہ قوتیں رخنہ اندازی کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کشمیر کے مسئلے کو اٹھاتے ہیں تو یہ قوتیں سرگرم ہوجاتی ہیں، جن ہم معیشت کو آگے بڑھانے لگتے ہیں تو یہ قوتیں حرکت میں آجاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں