سندھ میں کورونا مزید 34 مریض دم توڑ گئے

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

کراچی: سندھ  بھرمیں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج مزید 34 مریض دم توڑ گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے صوبے میں اموات کی تعداد 1377 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں 2655 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد84000 سے بڑھ گئی۔

مرادعلی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 84656ہوگئی۔ کراچی میں کوروناکے686 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 63911 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 118 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 98 ہزار 503 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں کیسز 89 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 75 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 81 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، آزادکشمیر میں ایک ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 935، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 119 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار930 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 83 ہزار 92 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔


متعلقہ خبریں