پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کر دی گئی


لاہور: صوبہ پنجاب میں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاوَن میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاوَن میں 15 جولائی تک توسیع کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں تمام مارکیٹیں پہلےسے جاری کردہ اوقات کار کے تحت کھلیں گی۔

خیال رہے کہ  پنجاب میں کورونا کے اب تک 75 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 118 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 98 ہزار 503 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں کیسز 89 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

سندھ میں 81 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، آزادکشمیر میں ایک ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث  سندھ میں ایک  ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 935، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 119 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار930 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 83 ہزار 92 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں