کراچی حملہ: شہید پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کیلئے انعام کا اعلان


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے پولیس سب انسکٹر کے لیے ایک کروڑ جیکہ شہید ہونے والے تین سیکیورٹی گارڈز کے لیے 50، 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے ورثا کیلئے ایک، ایک سرکاری نوکری کا اعلان کرتا ہوں۔ حملےمیں شہید انسپکٹرکے خاندان کےایک فرد کو پولیس میں ملازمت دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پرتعینات 7 پولیس اہلکاروں کیلئے 5،5 لاکھ کا اعلان کرتاہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہاسٹاک ایکسچینج حملے کے دوران شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ دہشتگرد انسانیت اور ملک دشمن ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ حملے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارجاری رہا۔ اسٹاک ایکسچینج پرحملہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ پولیس اہلکاروں نے چند منٹوں میں دہشتگردوں کوہلاک کیا۔ دہشتگرد ٹریڈنگ ہال میں پہنچ جاتے تو بہت نقصان ہوتا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی سازش تھی، وزیراعظم

مرادعلی شاہ نے کہا کہ یہ حملہ امریکہ میں ٹوئن ٹاورز جیسا  حملہ تھا جو بڑے دہشتگرد اسامہ بن لادن نے کیے تھے۔ سیکیورٹی سےمتعلق کل اہم اجلاس ہوا ہے۔ کراچی کے داخلی اورخارجی راستوں پرسیکیورٹی سخت کررہےہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے گزشتہ سال کے 7 ارب روپے کاٹ لیے۔ وفاق نےکہا کہ آپ نے ٹیکس جمع نہیں کیا۔ اب ہم وفاق کے لیے مزید ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے پوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی ہے۔ پوری دنیاکوروناکےباعث مشکلات کا شکار ہے،۔پاکستان پربھی کوروناوائرس کےاثرات پڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں