پنجاب اسمبلی: ایک کھرب7 ارب51 روپے سے زائد کے ضمنی مطالبات زر منظور



لاہور: پنجاب اسمبلی نے ایک کھرب 7 ارب51 لاکھ  روپے مالیت سے زائد کے ضمنی مطالبات زرمنظور کرلیے۔

پنجاب اسمبلی نے رواں مالی سال کے لیے 19 مطالبات زر منظور اور سال 2019-20 کے 38 ضمنی مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ 2019-20 کی کثرت رائےسے منظوری دے دی۔

بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب میں8 لاکھ ایکڑسے زائدرقبےپرٹڈی دل کےخاتمےکیلئےاسپرےکیاگیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں احساس ایمرجنسی کیش کےتحت65ارب روپےتقسیم کیےگئے۔ کوروناوباکی وجہ سے635ارب روپےکا نقصان ہواہے۔ کوروناکےحوالےسےپنجاب میں ادویات یاانجکشن کی کوئی کمی نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں جاری منصوبوں کی تکمیل کےلیے1300ارب روپے درکارہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاریلیف پیکیج دیا۔  اقلیتوں کیلئےبجٹ میں6گنااضافہ کیاگیاہے۔ ایجوکیشن سیکٹرکیلئےبجٹ میں18فیصداضافہ کیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان میں3منصوبوں پرکام کرنےجارہی ہے۔ صوبے میں 135 ارب کی زمین واگزارکرائی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کاخرچہ37فیصدکم کیاگیاہے۔ ہرضلع میں ایک یونیورسٹی کیمپس ضرور بنائیں گے۔  پی ٹی آئی حکومت نےجنوبی پنجاب کےعوام سےکیاگیابڑاوعدہ پوراکردیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سےمتعلق وعدہ پوراکردیا۔ جنوبی پنجاب کیلئےایڈیشنل چیف سیکریٹری اورایڈیشنل آئی جی کاتقررکردیاگیا۔

خیال رہے کہ 15 جون کو پنجاب حکومت  نے مالی سال 2020-21  کے لیے  22 کھرب 40 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا تھا۔

بجٹ میں 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینےکی تجویز دی گئی تھی جب کہ 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا۔ بجٹ میں کہا گیا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیرغورہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں  صوبائی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے  ہاشم جواں بخت نے کہا تھا کہ  اس ہنگامی صورت حال میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 12 کھرب 40  ارب
روپے کی مالیت کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور جامع ریلیف پیکیج متعارف کروایا ہے۔

 


متعلقہ خبریں