بلوچستان: بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

edhi

پاکستان کی بڑی شخصیت انتقال کر گئی


کوئٹہ: بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث ژوب میں مکان کی چھت گر گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ژوب میں تیز آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مقامی لوگوں نے ملبے سے لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب منتقل کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آ چکی ہے۔

زیارت میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہرنائی میں سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

سروتی حفاظتی بند میں پرانی شگاف کے باعث سیلابی پانی شہر کے گلی محلوں میں داخل ہو چکا ہے بارش اور ژالہ باری سے جہاں شدید گرمی کا زور ٹوٹ چکا وہی سیلابی ریلوں سے رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں