پشاور ہائیکورٹ: تاریخی پارک میں قائم شادی ہال مسمار کرنیکا حکم


پشاور: پشاورہائی کورٹ نے شہرکے تاریخی پارک میں قائم شادی ہال مسمارکرنے کا حکم دے دیا۔

سینٹورس مال تجاوزات کیس: عدالت متعلقہ حکام پر برہم

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ پشاور نے شہر کے دیگر تاریخی پارکوں میں بھی قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تاریخی پارک شاہی باغ میں شادی ہال کی جگہ درخت لگائے جائیں۔

پشاور، تعمیراتی کمپنی کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرنے کا دعویٰ

عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس جناب جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہمیں بی آر ٹی سے کوئی کام نہیں ہے، شہر کے پارکوں کی خوبصورتی بحال کریں۔

خیبرپختونخوا کے سیکریٹری جنگلات کی جانب سے عدالت عالیہ میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ محکمے اچھے کام کریں تو ہم انہیں سراہتے ہیں۔

میئرکراچی، کے ایم سی اور دیگر ادارےفٹ پاتھوں پرتجاوزات فوری  ختم کرائیں، عدالت

ہم نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں