ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے۔

وزیراعظم استعفیٰ دیں یا معافی مانگیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ کل شام سوا چار بجے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان خود کو واحد آپشن قرار دے رہے ہیں۔

ملک کو آٹا، چینی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا گیا، خواجہ آصف

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق عوام عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی وزیراعظم کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متحدہ اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو اب جانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں