سندھ نے وفاق کو بتادیا: صوبہ وفاقی ٹیکس جمع نہیں کرے گا

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کے لیے ٹیکس وصول نہ کرنے کے فیصلے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو آگاہ کردیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت یکم جولائی سے ودہولڈنگ ٹیکس محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جمع نہیں کرے گا۔

حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کا ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت محکہ ایکسائز ودہو لڈنگ ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایف بی آر کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے ایف بی آر ازخود انتظامات کرے۔

کورونا، روس نے امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔

سید مراد علی شاہ نے سال رواں کے ابتدا میں بھی کہا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر فنڈز واپس نہیں دیے گئے تو حکومت سندھ وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی۔

بجٹ میں 450 ارب روپے کا ان ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا ہے، نفیسہ شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں مشورہ دیا تھا کہ ایف بی آر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔


متعلقہ خبریں