یورپی یونین: 14 ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دیدی

یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا

برسلز: یورپی یونین نے14 ممالک کے شہریوں کورکن ممالک میں داخلےکی اجازت دے دی ہے۔ جن ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے وہ یکم جولائی سے یورپی یونین میں شامل ممالک میں داخل ہو سکیں گے۔

کورونا پھیل رہا ہے،جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں: عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ الجزائر، آسٹریلیا، کینیڈا اور جارجیا کےشہری27 یورپی ممالک کا سفرکرسکیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان، مانٹینگرو، مراکش اور نیوزی لینڈ کےشہریوں کو بھی یورپ آنے کی اجازت ہوگی۔

یورپی یونین کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت روانڈا، سربیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، تیونس اوریوروگوائےکے شہریوں کو یورپ میں داخلے کا مجاز قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے محفوظ قرار دیے جانے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ اور پاکستان شامل نہیں ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے یورپی یونین کے رکن ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک نے پہلے مرحلے میں ایسے ممالک کا انتخاب کیا ہے جہاں کورونا کی وبا قابو میں ہے اوروہ مہلک وبا کے حوالے سے قدرے محفوظ تصور کیے جارہے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ چھ ہزار سے تجاوز کر گئی

فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم، نیدرلینڈز اور لگسمبرگ پہلے ہی اپنی سرحدیں کھول چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں