ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان


اسلام آباد: ملک بھر کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی اور ساحلی پٹی پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان: بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی۔

بلوچستان: ژوب 11 ، بارکھان 05، کوئٹہ ، قلات ، مستونگ 01، پنجاب:ٖ گوجرانوالہ،حافظ آباد اور اوکاڑہ 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47 ، موہنجوداڑو اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں