اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت میں دو ماہ کی توسیع

پی آئی اے فنانس ڈپارٹمنٹ کا سی ای او کے خلاف خط|HUMNEWS.PK

امریکی کمپنی سیبر کا پی آئی اے کو عدالت لے جانے کا فیصلہ


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

سی اےاے اعلامیہ کے مطابق 30 جون تک ملک کے 6 ایئر پورٹس پراندرون ملک پروازوں کی اجازت دی تھی۔ اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت میں اب 31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

سی اے اے اعلامیہ کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ سے اندرون ملک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

سی اے اے کے مطابق اسکردو ایئرپورٹ کیلئے صرف اسلام آباد سے پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ ملک کے دیگرتمام ایئرپورٹس پر اندرون ملک پروازیں ممنوع رہیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی تھیں۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اجازت نامہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے 6 ماہ کیلئےمعطل کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی رات 12 بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہے،ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئےاقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے پاس اختیار ہے، چاہیں بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں