عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں۔

اپوزیشن کو کیا دکھ ہے؟ وفاقی وزیر مراد سعید نے بتا دیے

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ پیغام کے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بھرپور طریقے سے قوم کی رہنمائی کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والے جانتے ہیں کہ عمران خان کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق مراد سعید نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فرزند زرداری اوران کی جماعت کو قوم نے عام انتخابات میں مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی خفت اٹھائی۔

ن لیگ کا وزیراعظم سے اعتماد کا دوبارہ ووٹ لینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین خاطر جمع  رکھیں ان کی سرگرمیوں سے آگاہ ہیں اورجواب کے لیے بھی تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں