خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ، 483 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 افراد جاں بحق جبکہ 483 متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 951 ہو گئی ہے جبکہ وبا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار598 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں 441 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 13067 ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار222 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر کورونا سے 459 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 118 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 98 ہزار 503 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں کیسز 89 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

پنجاب میں کورونا کے اب تک 75 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 81 ہزار 985، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، آزادکشمیر میں ایک ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث  سندھ میں ایک  ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 935، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 119 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار930 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 83 ہزار 92 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں