کراچی: اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرانے کے الزام میں خاتون گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کروانےکےالزام میں خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا ہے کہ خاتون نے بھائی کی ادھار کی رقم ادا کرنے کے لیے اس کےکہنے پر ڈکیتی کا رنگ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھائی نے اپنی بہن سے کہا کہ میں کسی کو بھیجوں گا تم رقم اور سونا اسے دے دینا اور بعد میں سب کو بولنا کہ گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کی ڈکیتی نہ ہونے کے ثبوت ملے، جس پر مزید تفتیش کے بعد خاتون کو حراست میں لیا گیا۔

کراچی میں بینک ڈکیتی، ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار

یاد رہے کہ گزشتہ سال خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائےکے مصداق خاتون  خانہ نے اپنے ہی گھر میں آشنا کے ساتھ  سے مل کر ڈاکہ ڈلوا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق آشنا کو رقم کی ضرورت پڑی توخاتون نے ساتھی کو اپنے ہی گھر میں رقم اور زیورات کی نشاندہی کی۔ملزموں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ،30 تولہ زیورات ،25 لاکھ روپے کی نقدی لوٹی۔

پشاور پولیس نے تفتیش کے دوران ڈکیتی کے دوران چھینا جانے والا مال برآمد کرلیاہے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔

 


متعلقہ خبریں