راولپنڈی: کورونا سے متاثرہ 22 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم

راولپنڈی: ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر اور کینٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 22 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاوَن ختم کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالاخان، قیوم آباد، اقبال ٹاوَن، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں اورکری روڈ میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خرم کالونی، ڈھیری حسن آباد ،ٹینچ بھاٹا، پیپلزکالونی اورعلامہ اقبال کالونی علی آباد، ڈھوک علی اکبر، صادق آباد، مجسٹریٹ کالونی، سیٹلائٹ ٹاوَن، اے بلاک، سی بلاک، مسلم ٹاوَن میں کل سےلاک ڈاوَن ختم ہو گا۔

راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاوَن کے دوران سیل کیےگئےعلاقوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کے ان علاقوں میں 18 جون سےاسمارٹ لاک ڈاوَن جاری تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹہ کلاں، مورگاہ ،ننکاری بازار، باڑہ مارکیٹ اور تحت پڑی 10 روز کے لیے سیل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں