عمران اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں،شہباز شریف

عمران اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں،شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکا زمانہ گیا۔

حکومت چور دروازے سے بھی ٹیکس لگائے گی، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نا بلد ہیں۔


سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ عوام ان کے دور حکومت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ نیازی صاحب بے خبر ہیں۔

ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں انہیں تلخ حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکومتی اتحادیوں کے مولانا فضل الرحمان سے رابطے تیز

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ سے انہیں جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں