یورپی یونین: پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یورپی یونین نے یہ اجازت حکومتی سطح پر کی جانے والی کاوش کے بعد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طورپرتمام یورپی ممالک کےسفرا سے رابطہ کیا اور کیے جانے والے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے بعد
پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اوریورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی ہے۔

یورپی یونین: رکن ممالک کیلیے 500 ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپی ممالک کے حکام سے رابطے میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے بعد پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اورپی کے 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی۔

یورپی یونین: 14 ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دیدی

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ دیگر پروازوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں