سی پی ایل سی چیف: غازی جوانوں کیلیے موٹرسائیکلوں کا تحفہ

سی پی ایل سی چیف: غازی جوانوں کیلیے موٹرسائیکلوں کا تحفہ

کراچی: اسٹاک ایکسچینج حملہ کے غازی جوانوں کو موٹر سائیکلیں تحفے میں دی گئی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکلوں کا تحفہ سی پی ایل سی کے چیف کی جانب سے دیا گیا ہے۔

کراچی حملہ: شہید پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کیلئے انعام کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق غازی جوانوں کو موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان کراچی پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

کراچی پولیس آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود جوانوں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے حالات سے نبرد آزما ہونےکے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے پولیس سب انسپکٹر کے لیے ایک کروڑ روپے جب کہ شہید ہونے والے تین سیکیورٹی گارڈز کے لیے 50، 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کے ورثا کو ایک، ایک سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔ انہوں نے شہید انسپکٹر کے خاندان کے ایک فرد کو پولیس میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹاک ایکسچینج پرتعینات سات پولیس اہلکاروں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی حملہ: شہید ہونے والے سب انسپکٹر، سیکیورٹی گارڈ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج حملے کے دوران شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت اور ملک دشمن ہیں۔


متعلقہ خبریں