امریکہ،ایک لاکھ کیسز روزآنہ آنے پر حیرت نہیں ہو گی:ڈاکٹر فاؤسی


واشنگٹن: امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی (Dr. Anthony Fauci) کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔

کورونا پھیل رہا ہے،جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی سینیٹ میں کہی ہے۔ انہوں نے واضح طور کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہم درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکہ میں اچھے معیاری ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے چاہئیں۔

ڈاکٹر فاؤسی نے مہلک وبا کے حوالے سے صاف الفاظ میں کہا کہ ابھی تک ہم اس پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی نہ تو ماسک کا استعمال کررہے ہیں اورنہ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ دس ہزار سے زائد اموات

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے سینیٹ کو بتایا کہ امریکہ میں سامنے آنے والے نئے کیسز میں سے نصف صرف چار ریاستوں کے ہیں۔

امریکہ میں منگل کے دن ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے ایک دن میں 40 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اتنی بڑی تعداد میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

’برطانیہ کورونا کی دوسری لہر کیلیے تیار رہے‘

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی گزشتہ روز پریس بریفنگ میں خبردار کیا تھا کہ مہلک وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے جلد ختم ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں