پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی پر غور

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی میں دس روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ لیوی کم ہونے سے پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

چھبیس جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پچیس روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس پر عوام کی جانب سے شدید ردع عمل دیکھنے میں آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 12 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی بار ردوبدل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کتنا سستا ہوا؟

یکم جولائی 2019 کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے 68 پیسے، ڈیزل126 روپے 82 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 98 روپے 46 پیسے تھی۔

اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطا 5 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ ستمبر 2019 میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے، ڈیزل5 روپے 33 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقراررکھی گئیں۔ نومبر میں پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ ، ڈیزل 27 پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کمی کی گئی۔

دسمبر2019 میں پیٹرول 25 پیسے، ڈیزل 2 روپے 04 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے کمی کی گئی۔

جنوری 2020 میں دسمبر کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطا اضافہ کرکے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 60 پیسے، ڈیزل127 روپے 26 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی جب کہ جنوری کی قیمتیں فروری کے مہینے میں برقرار رکھی گئیں۔

رواں مالی سال مارچ کے مہینے میں پیٹرول، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی۔

کرونا وائرس کے باعث ماہ اپریل کے لئے 25 مارچ کو نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں15 روپے 03 پیسے، ڈیزل 15 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

مئی2020 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے پیٹرول14 روپے 98 پیسے، ڈیزل 27 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 01 پیسے کمی کی گئی۔

جون میں پیٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے 06 پیسے کمی کرکے نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ کیا گیا جس سے نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پئسے مقرر کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ پیٹرولیم کی قیمت کم ہونے سبب پیٹرولیم پمپ مالکان نے فروخت بند کر دی تھی جس کے سبب قلت کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

حکومت نے 26 جون2020 کو25 روپے اضافے کیساتھ پیٹرول کی قیمت100 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی جس سے پیٹرول کی مصنوعی قلت ختم ہوئی اور اب حکومت ایک بار پھر قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں