ہنڈا موٹرسائیکل کی قیمت بڑھ گئی

motercycle

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی


اسلام آباد: ہنڈا کمپنی نے مالی سال21-2020 کے آغاز پر موٹرسائیکل کی قیمتوں میں دو ہزار سے بیس ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

ہنڈا کمپنی  کی جانب سے ستر سی سی موٹر سائیکل چودہ سو روپے مہنگی ہونے سے چہتر ہزار نو سو روپے کی ہو گئی۔

سو سی سی موٹر سائیکل دو ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو روپے میں ملے گی۔ ایک سو پچیس سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 2 ہزار چارسو روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ اٹھائیس ہزار نو سو روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈیڑھ سو سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں بیس ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ39 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔

قیمتوں کی فہرست

ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور یہ 80 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 82 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے۔

سی جی 125 سیلف اسٹارٹ کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ ایک لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

سی بی 150 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں