ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ کو دوبارہ کھول دیا گیا

ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ کو دوبارہ کھول دیا گیا

فائل فوٹو


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ تھیم پارک کو چار ماہ بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹوکیوڈزنی سی سمیت یہ پارک ایشیا میں آخری ڈزنی تھیم پارک ہے جسے بدھ کے روز عوام کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔

انتظامیہ نے کورونا کو پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہریوں کی تعداد کم مختص کی ہے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے بھی ہر اقدامات کئے گئے ہیں۔

پارک میں  سیاحوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی ہوگا اور جگہ جگہ جراثیم کش اسپرے کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

 ڈزنی لینڈ میں داخلے کے لیے ایڈوانس بکنگ کی جائے گی جبکہ سیاحوں کا داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرنا لازمی ہو گا۔

پارک کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یہاں آنے والے مہمانوں کوسماجی فاصلہ اختیار کرنے کی تلقین کر رہے ہیں اور اس کے ریسزورٹ میں محدود اوقات میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث جاپان کا مشہور ڈزنی لینڈ پارک اور ڈزنی کو فروری2020 میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں واقع دو ڈزنی ریسارٹس، ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی سیاحوں کیلئے مقبول ترین مقامات ہیں جہاں روزانہ دنیا بھر سے ہزاروں لوگ سیروتفریح کیلئے آتے ہیں۔

چین میں بھی جہاں سے اس کورونا کی وبا کا آغاز ہوا تھا شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کو مئ میں عوام کے لیے کھولا گیا جبکہ ہانگ کانگ میں جون کے آخر میں اس تھیم پارک کو کھولا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں