پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے جن میں زیادہ تعداد ماہی گیروں کی ہے۔

پاکستان نے 324 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے جن میں 270 ماہی گیر اور 54 سول قیدی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالےکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں کی فہرستوں کا تبادلہ

بھارت میں قید پاکستانی میں 265 سول قیدی 97 ماہی گیر شامل ہیں۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے سزامکمل کرنے والے 15 سول قیدیوں اور47 ماہی گیروں کی جلد رہائی اورواپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت سے 77 سول قیدیوں اور 113 ماہی گیروں کو قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت ہر چھ ماہ بعد قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ قونصلررسائی معاہدہ کے تحت کیا جاتا ہے جس پر دونوں مملکوں نے 21 مئی 2008 کو دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

یکم جنوری2020 کو حکومت پاکستان نے282 بھارتی قیدیوں(55 سول اور 227 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کی تھی۔


متعلقہ خبریں