سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی


کراچی: سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی تک سندھ میں لاک ڈاوَن رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں شادی ہال، تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری کی رات 11 بجےتک اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج مزید 29 افراد جاں بحق جبکہ 2139 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سےاموات کی تعداد ایک ہزار406 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں اب تک کورونا کے 86795 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کورونا کے1038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 949 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی 401، جنوبی 258، وسطی میں 125 ، کورنگی میں 101، ملیر 82 اور ضلع غربی میں کورونا کے  71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس سے آج مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مزید 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 761 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 262 تک پہنچ گئی۔

لاہور میں کورونا کے 403، ننکانہ صاحب اور قصور میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ میں 7، راولپنڈی میں 87، اٹک میں 2 اور جہلم میں کورونا کے 4 کیسزرپورٹ ہوئے۔

گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 12 کیسز، سیالکوٹ میں 6، نارووال میں 7، گجرات میں 26 اور حافظ آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ منڈی بہاؤ الدین میں 10، ملتان میں 42، خانیوال ایک اور وہاڑی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

فیصل آباد میں 64، چنیوٹ میں 9، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9، جھنگ میں ایک اور رحیم یار خان میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا میں 6، میانوالی میں 4، خوشاب میں 3، بہاولپور میں 6، ڈیرہ غازی خان میں 7 اور مظفر گڑھ میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں گزشتہ ماہ کورونا کے نصف سے زائد کیسز سامنے آئے

لیہ میں 2، اوکاڑہ میں ایک، ساہیوال میں 7 اور پاکپتن میں 3 کورونا کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے مزید 35 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد ایک ہزار 762 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 91 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں