شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات


اسلام آباد:  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے اسلام آبد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن عمل کےحوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ افغان امن عمل میں ہونےوالی پیشرفت انتہائی حوصلہ افزاہے۔  فریقین کا بین الافغان مذاکرات پرآمادگی اور مذاکراتی ٹیموں کااعلان خوش آئندہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات سے افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کی راہ ہموارہوگی۔ افغان امن عمل اہم مرحلےمیں داخل ہوچکاہے۔ افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کوسبوتاژکرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سال مارچ میں امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا تھا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے کہا تھا کہ  قیدیوں کی رہائی کا فریم ورک بن گیا ہے اور اس سے تشدد کے واقعات میں کمی ہوگی۔ ۔

یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کی رہائی کے بغیرمذاکرات نہیں ہوں گے، افغان طالبان

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نےایک بیان میں کہا تھا کہ اشرف غنی کے اعلان سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔ افغان صدراشرف غنی کی جانب سے قیدیوں کے تبادلےکا اعلان خوش آئند ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کے درمیان صلح کی کوششیں جاری رکھیں گے کیوں کہ افغانستان میں امن ومصالحت دونوں رہنماؤں کی ترجیح ہے۔

 


متعلقہ خبریں