امریکی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دیدیا


واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے اہم مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ریاست لوزیانا کے اسقاط حمل سے متعلق ایک قانون کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹس سمیت 4 ججز نے لوزیانا ریاست کے قانون کیخلاف فیصلہ دیا جبکہ 4 ججز کی جانب سے قانون کی حمایت میں فیصلہ سامنے آیا۔

کنزرویٹو سمجھے جانے والے چیف جسٹس جان رابرٹس کا اقدام کچھ لوگوں کے لیے حیران کن تھا جنہوں نے چار لبرل ججوں کے ساتھ مل کر کثرت رائے سے یہ فیصلہ دیا۔

امریکہ،ایک لاکھ کیسز روزآنہ آنے پر حیرت نہیں ہو گی:ڈاکٹر فاؤسی

دوسری جانب اسقاط حمل کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ وائٹ ہائوس نے سپریم کورٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ریاستی حکومتوں کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں