کابینہ نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی



اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی ky فیصلوں کی توثیق کی گئی.

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری محکموں میں مالی بے ضابتگیوں سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پر بھی بحث ہوئی۔ اجلاس میں متبادل توانائی کےمنصوبوں کے فروغ  پر بھی  بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کےفروغ میں حائل رکاوٹوں کودورکرنےپربات ہوئی۔ سستی بجلی کےمنصوبوں سےسرمایہ کاری بھی آئےگی۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ صوبائی فنانس کمیشن فعال کرنابہت ضروری ہے۔ پراونشل فنانس کمیشن کےذریعےصوبوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوں گے۔۔

شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں لاہورمیں زیادہ ترقیاتی کام ہوئے جبکہ باقی پنجاب کونظراندازکیاگیا۔ ترقیاتی کاموں میں پیسوں کےضیاع کوروکنےکیلئےخسروبختیارکی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی90دن میں رپورٹ پیش کرےگی۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ زائرین کیلئے بنائے گئے ایس ا وپیزمیں بہتری لانےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ای ٹینڈرنگ کاسلسلہ جاری رکھاجائےگا۔ وزیراعظم اداروں کوفعال بنانے اور میرٹ اور شفافیت لانےکیلئے پرعزم ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی آئی اے ایک عظیم ماضی کا حامل ادارہ ہے۔ تمام ایئرلائنوں کے اسٹاف کی ڈگریوں کی تصدیق کویقینی بنایا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو ہمارے پائلٹس جہاز اڑا رہے ہیں، وہ عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ جن پائلٹس کےلائسنس مشکوک تھے انہیں برطرف کردیاگیاہے۔ سول ایوی ایشن کے5افسران کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اپوزیشن والے ذاتی مفاد کیلئے اکٹھےہوں گے۔ اگروزیراعظم سات 8 لوگوں کو این آراو دے دیں تو یہی لوگ پھرعمران خان کےساتھ ہونگے۔ اپوزیشن کو چاہیےکہ اپنےگناہوں کی معافی مانگےاورلوٹی ہوئی رقم واپس لائے۔


متعلقہ خبریں