‘پرچی پرچیئرمین بننے والے بلاول سیاسی تقویت لینے پنجاب آئے’


لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ  پرچی پرچیئرمین بننے والے بلاول بھٹو زرداری سیاسی تقویت لینے پنجاب آئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست وزیراعظم عمران خان کی مرہون منت ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کومعلوم ہے جب تک عمران خان کا ذکرنہ کریں کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔ پیپلزپارٹی کے پاس پنجاب میں تانگے کی سواریاں بھی نہیں،خواب دیکھناچھوڑدیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ نے کرپشن اورسیاسی مداخلت کےذریعے اداروں کو کھوکھلا کیا۔ حکومت
قومی اداروں میں اصلاحات کا سب سے زیادہ کام موجودہ حکومت کےدورمیں ہوا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بچگانہ سوچ سے عالمی سطح پر پاکستان کو سبکی کا سامنا ہے، بلاول

دریں اثناء  وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کی  پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اینڈ کمپنی پی ٹی آئی اورعمران خان پرتنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری وزیراعظم کو کورونا کا احساس دلانے سے پہلے بلاول ہاوَس سے باہرنکلیں۔ بلاول ہمت کریں اورلاہورکے کسی اسپتال میں جاکرکورونا وارڈزکا معائنہ کریں۔ لگتاہےبلاول لاہورمیں اربوں روپےمالیت کےبلاول ہاوَس میں پانی میں پکوڑے تلنےآتے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  بلاول بھٹوزرداری نے وزیرعظم عمران خان کی بچگانہ سوچ سےعالمی سطح پرپاکستان کوسبکی کا سامناہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ  اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والے عمران خان بتائیں کہ ضرب عضب، سوات آپریشن اور آرمی پبلک اسکول حملے پر آپ کا موقف کیاہے؟ ہمارےوزیراعظم کاسوچ آمرانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کی جیبوں پرڈاکہ ہے۔ حکومت نے شروع دن سےکوروناسےنمٹنےکیلئےاقدام نہیں اٹھایا۔
حکومت ہرمیدان میں مسائل پیداکررہی ہے۔ بجٹ میں عوام کیلئےتکلیف ہے،امیروں کیلئے ریلیف ہے۔ وزیراعظم صاحب بہت بہادرہیں کیونکہ وہ اسمبلی میں ہماری غیرموجودگی میں تقریرکرتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب ہمت ہےتومیرےسامنے تقریرکریں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ی وی پر بھی عمران خان سے بات کرنے کیلئے تیارہوں۔ عمران خان صرف پی ٹی آئی کےوزیراعظم بنےہوئےہیں۔ عمران خان صرف ٹویٹراورفیس بک کےوزیراعظم ہیں۔ ہمیں پاکستان کیلئےوزیراعظم کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں