’ ارتغرل‘ کیا پشاور زلمی کے نئے برینڈ ایمبیسیڈر ہوں گے؟


پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز پشاورزلمی کےچیئرمین جاوید آفریدی نے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارتغرل‘ کو اپنی ٹیم کا نئے برانڈایمبسیڈر بنانے کا اشارہ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی وبب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں زلمی فینز سے پوچھا کہ اگر ارتغرل پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو؟؟

جس کے بعد پشاور زلمی کے فینز کی جانب سے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔ کچھ فینز نے ارتغرل غازی کی خاتون کردار حلیمہ کو بھی برانڈ ایمیسیڈر بنانے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کیا نظارہ ہو گا جب ارتغرل پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔


خیال رہے کہ ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والےترکش اداکار اینگن التان دوزیاتان پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکارہ گل پانڑہ کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں