متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد اور عبادت گاہیں کھول دی گئیں


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مساجد میں محدود نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

کورونا وبا کے باعث متحدہ عرب امارات نے مکمل لاک ڈاؤن پالیسی اپناتے ہوئے تمام مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی تاہم آج سے نمازی گھروں کی بجائے مکمل ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے مساجد میں نماز ادا کریں گے۔

متحدہ عرب امارات  نے مساجد کے لئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد کی کل گنجائش کا تیس فیصد نمازیوں سے پر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اگر کوئی خلاف ورزی کرے  گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

یہ بھی واضح کیا گیا کہ بزرگ افراد اور، 12 سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جنھیں سانس کی بیماریاں ہیں ان کے مساجد میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔


متعلقہ خبریں