ترکی: کشتی ڈوبنے سے پاکستانی شہری سمیت 7 پناہ گزین ہلاک


انقرہ: ترکی کی ایک جھیل میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی شہری سمیت 7 پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔ 

ترک وزیرداخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وین جھیل میں ڈوبنے والی کشتی پر 71 پناہ گزین سوار تھے۔ ان میں سے 64 پناہ گزینوں کی جان بچالی گئی۔

ترک وزیرداخلہ سلمان سویلو کے مطابق  پناہ گزینوں کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان سے ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی گہرے سمندر میں ڈوب گئی تھی جس سے کشتی میں سوار 24 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے خدشے کے پیش ںطر ملائیشا جانے والی روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی سمندری حدود میں روکنے کے بعد واپس کھلے سمندر میں بھیجدی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں تقریباً 200 روہنگیا مسلمان سوار تھے جو بنگلہ دیش میں قائم پناہ گزیں کیمپوں سے ملائیشیا جارہے تھے۔

بنگلہ دیش کے پناہ گزیں کیمپوں میں رہائش پزیر روہنگیا مسلمان کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملائیشیا جارہے تھے، لیکن ملائیشیا کے کوسٹ گارڈز نے کشتی کو شمالی مغربی جزیرے لنکاوی کے قریب روک دی تھی۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان کا خدشہ: ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ملائیشیا حکام نے دعویٰ کیا تھا کشتی میں سوار بھوک و پیاس سے نڈھال روہنگیا پناہ گزینوں کو خوراک اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واپس بنگلہ دیش بھیجدیا گیا۔

ملائیشا حکام کے مطابق کشتی میں سوار مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں