عالمی کپ 2011 فائنل:سری لنکا میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع


کولمبو: سری لنکا نے 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں فکسنگ کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  فکسنگ کے الزمات کی تحقیقات کرنے والے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 35 سالہ سری لنکن اوپنر بلے باز اپول تھرنگا سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔

میڈیا سے گفتگو میں تھرنگا نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقات سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا  ہے۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں تھرنگا نے بیس گیندوں پر صرف دو رنز بنائے تھے۔

ایشیا کپ: میزبانی کے معاملے پر پی سی بی کی سری لنکا کو مشروط پیشکش

سری لنکا کے سابق وزیرِ کھیل مہندا نندا الودگا ماگے نے رواں ماہ دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل بھارت کو ‘فروخت’ کیا تھا اور بھارت کو جیت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

مہندانند نے گذشتہ ماہ ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا: ’مجھے لگتا ہے کہ میں اب اس کے بارے میں بات کرسکتا ہوں۔ میں تمام کھلاڑیوں پر الزام نہیں لگا رہا بلکہ کچھ لوگ اس میں شامل تھے۔‘

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جگت فونسیکا نے کہا کہ تھرنگا کے بیان کا تجزیہ کرنے کے بعد افسران اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ مزید کن کھلاڑیوں سے تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2011 کے عالمی کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں