اسلحے کی بھاری کھیپ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام


پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس اور حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحے کی بھاری کھیپ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

پشاور پولیس کی کارروائی: 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کے پی پولیس اور حساس اداروں نے بروقت کارروائی متنیٰ کے علاقے میں اس وقت کی جب درہ آدم خیل سے اسلحے کی بھاری کھیپ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پولیس کے ذمہ دارذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس نے اسلحے کی بھاری کھیپ کے ساتھ ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسلحہ اسمگلرز کے منظم گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔

دہشت گردوں کو بھی جعلی اسلحہ لائسنس فراہم کئے جانے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزم نے درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کے لیے اسے آلوؤں کی بوریوں میں چھپایا تھا۔

پولیس اور حساس اداروں نے ملزم سے جو اسلحہ برآمد کیا ہے اس میں دس رائفلیں اورآٹھ بندوقیں شامل ہیں۔

کراچی: سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہم نیوز کو ایس پی صدر ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں