عدالت کا لیگی رہنما حنیف عباسی اور انکے اہلخانہ کے اثاثے بحال کرنے کا حکم


راولپنڈی: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اوران کے اہلخانہ کے تمام اثاثے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے حنیف عباسی کی جانب سے اثاثوں کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی، اہل خانہ اور ان کےقریبی رشتہ داروں کےاکاؤنٹس بھی بحال کر دیے ہیں۔

خصوصی عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں مسترد کردی۔۔ منجمد کیے گئے اثاثوں میں مجموعی طور پر 10 بینک اکاؤنٹس،3 گاڑیاں ، 3 پلاٹ اور 2 کوٹھیاں شامل تھیں۔

حنیف عباسی کا وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعوی خارج

یاد رہے کہ دو سال قبل اے این ایف نے ایفیڈرین کیس کے بعد حنیف عباسی اور دیگر کے تمام اثاثے، بنک اکاؤنٹس اس الزام کے تحت منجمد کئے تھے کہ یہ اثاثے ایفیڈرین کی فروخت سے حاصل کردہ ذرائع سے بنائے گئے ہیں۔

اے این ایف نے عدالت میں درخواست کے ذریعہ اپنے اس اقدام پر عدالتی حکم کی استدعا کر رکھی تھی تاہم عدالت نے اے این ایف کی جانب سے اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کردی۔


متعلقہ خبریں